اہم خبریںپاکستان

9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت

راولپنڈی(آئی پی ایس)جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کوحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حملے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث شخص عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی راولپنڈی کا نائب صدر ہے۔
عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جس کے مناظر ویڈیو میں موجود ہیں۔ شرپسند عاطف محمود نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے، ریاست مخالف نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔
فوجی املاک خصوصاَ جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر میاں عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کی گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker