تعلقات میں بہتری، براہ راست پروازوں کا آغاز، ایتھوپین حکومت کا صدر اسلام آباد چیمبر کی کوششوں کا اعتراف
پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے اپنی حکومت کی جانب سے احسن بختاوری کو تعریفی سڑٹیفیکٹ پیش کیا
صدر اسلام آباد چیمبر نے تجارتی تعلقات میں بہتری کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں،جمال بیکر عبد اللہ
اسلام آباد()ایتھوپیا کی حکومت کا صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری کے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور ایتھوپیا پاکستان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن کی بحالی کیلئے کوششوں کا اعتراف، ایتھوپین حکومت کی دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اقدمات کی بھی تعریف،پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے جمعہ کو ا سلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر اپنی حکومت کی جانب سے تعریفی سڑٹیفیکٹ پیش کیا، اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت صدر اسلام آباد چیمبر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستان اور ایتھوپیا کے در میان تعلقات کو مضبوط بنانے اور بلخصوص تجارتی تعلقات کی بہتری کیلئے صدر اسلام آباد چیمبر نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں،رواں سال صدر اسلام آباد چیمبر کی سربراہی میں وفد کے دورہ ایتھوپیا نے دونوں ممالک کے در میان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں کی بنیاد رکھی،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے در میان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے دونوں طرف سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مجھے امید ہے آئندہ چند سالوں میں پاکستان اور ایتھوپیا بہترین تجارتی پارٹنر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو جلد ایتھوپیا کا دورہ کریں،اس سلسلے میں سفارتخانہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے در میان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن کی بحالی دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئے بڑا موقع ہے،مجھے امید ہے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ میں ایتھوپیا کی حکومت،پاکستان میں تعینات سفیر کا تہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دونوں ممالک کے در میان تعلقات کی بہتری کیلئے ہماری کوششوں کا اعتراف کیا،درحقیقت یہ پورے اسلام آباد چیمبر اور بزنس کمیونٹی کا اعزاز ہے کہ ہماری کوششوں کی حکومتی سطح پرتعریف کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کیلئے بر اعظم افریقہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،گزشتہ ایک سال میں اسلام آباد چیمبر کی کوششوں سے دونوں ممالک کے تعلقات اور بزنس کمیونٹی کا ایک دوسرے کے ممالک میں دلچسپی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ہماری کوششوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا افریقین یونین میں پاکستان کو مبصر کا درجہ دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پی ٹی اے تجارتی معاہدہ ضروری ہے تا کہ تجارت کا حجم بڑھ سکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر چیمبر انجینئراظہر الاسلام نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کیلئے بہترین مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے،رواں سال اسلام آبا د چیمبر کے وفد کے دورے کے موقع پر کی گئی مہمان نواز ی قابل تعریف ہے،امید ہے یہ گرم جوشی بہتر تجارتی تعلقات میں بھی منتقل ہو گی۔اس موقع پر ایتھوپین سفیر نے یونائیٹڈ بزنس گروپ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کی پاکستان ایتھوپیا تعلقات کی بہتری کیلئے ان کی گرانقدار خدمات کا اعتراف کیا۔اس موقع پر ظفر بختاوری نے کہا کہ ایتھوپیا ڈیڑھ آبادی کے بر اعظم افریقہ میں اہم ترین ملک ہے اور ایتھوپین ایئر لائن براہ راست پروازوں سے پاکستان کو پورے افریقہ تک رسائی حاصل ہو گی۔