اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں شجرکاری، چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسیٰ نے ملکر پودے لگائے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پودے لگائے ، اس دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ۔
شجرکاری مہم میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شریک ہوئے ۔
اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے، اللہ سب کیلئے اور ادارے کیلئے برکت ڈالے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker