تجارت

آئی سی سی آئی ٹورزم سمٹ2023 کے انتظامات کا جائزہ،اعلی سطح وفد کا سکردو کا دورہ

آئی سی سی آئی ٹورزم سمٹ2023 کے انتظامات کا جائز،اعلی سطح وفد کا سکردو کا دورہ
صدر اسلام آباد چیمبر کی قیادت میں وفد کی حکومت،انتظامیہ اورسیکیورٹی اداروں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں
اسلام آباد چیمبر سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں،امید ہے سمٹ شمالی علاقہ جات کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی،احسن ظفر بختاوری
سیاحت کے فروغ میں بین القوامی پروازوں کا اجراء ناگزیر ہے،حکومت سکردو ایئر پورٹ کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دے،صدر اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد()اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اعلی سطح وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ،وفد کی سربراہی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کی،وفد نے دور ے کے دوران گلگت حکومت کی اعلی شخصیات،سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں،وفد نے جولائی میں اسلام آباد چیمبر کے زیر اہتمام شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کیلئے شیڈول پہلی آئی سی سی ٹورزم سمٹ 2023کے انتظامات کا جائزہ لیا،صوبائی حکام کی جانب سے وفد کو مختلف سیاحتی پوائنٹس کا دورہ بھی کرایا گیا،جبکہ علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کے بارے وفد کو بریفنگ دی گی۔صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کا علاقے میں سیاحت کیلئے متحرک ہونا انتہائی خوش آئند ہے،گلگت حکومت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے مکمل تعاون کرے گی،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈرائی فروٹ انڈسٹری کی بہتری کیلئے اسلا م آباد چیمبر تعاون کرے،سٹوریج اور سپلائی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ کروڑوں کا ڈرائی فروٹ ضائع ہو جاتا ہے،گلگت میں ہوٹلنگ انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ میں سمٹ کے انعقاد میں تعاون پر صوبائی حکومت کا مشکور ہوں،اسلام آباد چیمبر سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،پاکستان کے شمالی علاقہ جات خطے میں سیاحت کے حوالے سے سینٹرل پوائنٹس بن سکتے ہیں،ہمیں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ہوٹلنگ انڈسٹری،سڑکوں سمیت دیگر سہولیات سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری ہیں،سیاحت کے فروغ میں بین القوامی پروازوں کا اجراء ناگزیر ہے،حکومت سکردو ایئر پورٹ کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی انڈسٹری ہے،بدقسمتی سے پاکستان ابھی تک اپنی صلاحیتوں کے مقابلے میں اس شعبے میں کہیں پیچھے ہے،جن کی کئی وجوہات ہیں،ہمیں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے سیاحتی مقامات کی برینڈنگ کی ضرورت ہے،مجھے امید ہے اسلام آباد چیمبر کی ٹورازم سمٹ میں آنے والے سفیر پاکستان کے سافٹ امیج کی بہتری کا سبب بنیں گے۔ دورے کے دوران صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے کمانڈنٹ آفیسر اے ایس ایف سید یاسین شاہ،سٹیشن کمانڈر سکردو،ڈی آئی جی گلگت بلتستان فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)فرخ رشید اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے بھی ملاقات کی،سیکیورٹی اداروں کے افسران نے انہیں یقین دلایا کہ سمٹ کے انعقاد کیلئے تمام ادارے بطور میزبان اپنا کردار ادا کریں گے،سمٹ میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی،دورے کے دوران وفد کو کچورا لیک،کولڈ ڈیزرٹ،شنگریلا فورٹ،دیوسائی سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کرایا گیا۔دورے کا انتظام اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی ٹورزم کمیٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker