پاکستان

جرائم کے خاتمے کو ملکی سلامتی کے حوالے سے دیکھنے کی ضرورت ہے،احسن بختاوری

سیف سٹی پروجیکٹ سے وفاقی دار االحکومت میں کرائم کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے، شعیب خرم جانباز
جرائم کے خاتمے کو ملکی سلامتی کے حوالے سے دیکھنے کی ضرورت ہے،صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس
جرائم کے خلاف کاروائی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ ملا کر شروع کی جائے،احسن ظفر بختاوری
اسلام آباد()ڈی آئی جی سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد پولیسشعیب خرم جانبازنے کہا ہے کہ پولیس اسلام آباد کو کرائم فری شہر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے،سیف سٹی پروجیکٹ سے کرائم کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں سیف سٹی پروجیکٹ کی 100فیصد کوریج دینے کیلئے کام کیا جا رہا ہے،مارکیٹوں اور پارکس کو منصوبے میں لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور سیف سٹی پروجیکٹ کے در میان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر کے دورے کے دوران چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے اسلام اباد چیمبر کے وفد کو سیف سٹی ہیڈ کواٹر دورے کی دعوت دی،ملاقات میں دونوں اداروں کے در میان تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا،ڈی آئی جی سیف سٹی پروجیکٹ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد سے جرائم کے خاتمے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوا ہے،اس وقت اسلام آباد کے تمام شہری سیکٹر میں سیف سٹی کی کوریج 60سے 70فیصد ہے جس کو سو فیصد تک لے جانا ہدف ہے،منصوبے کو نئے تعمیر ہونے والے سیکٹرز تک بھی لے جانے پر کام کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں کئی اصلاحات لائی گئی ہیں،جن علاقوں میں ٹریفک کے مسائل تھے وہاں پر متبادل انتظامات کر دیے گئے ہیں،سری نگر ہائی وے کو سگنل فری بنا دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر اور سیف سٹی پروجیکٹ کے در میان ایم او یو ہونا چاہیے جس کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے سے مختلف امور پر تعاون کر سکیں،انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں سے جرائم کے خاتمے کیلئے تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے،اسلام آباد پولیس اس سلسلے میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام اباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے جرائم کی بیخ کنی ضروری ہے،کیو ں کہ جرائم کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے اپنی توجہ آہستہ آہستہ ہٹا رہے ہیں،ہمیں جرائم کے خاتمے کو قومی سلامتی کے ساتھ ملا کر دیکھنا ہوگا،تب ہی اس برائی سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ قابل تعریف اور اس سے شہر کو بہت فائدہ ہوا ہے،منصوبے کی افادیت کو بڑھانے کیلئے اس کی کوریج میں اضافہ کیا جانا چاہیے،اسلام آبادکے داخلی راستوں پر سیف سٹی منصوبے کے کیمرے بڑھانے اور مانٹرننگ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر فرسٹ ایڈ پوائنٹ شروع کرنے چاہئیں تاکہ کسی حادثے کی صورت میں فوری مدد کی جا سکے،احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر جلد ایف ایم ریڈیو چینل شروع کرنے جا رہا ہے،اسلام آباد پولیس بلخصوص سیف سٹی پروجیکٹ کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پولیس نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کیلئے آگاہی کا انتظام کرے،اس سلسلے میں اسلام آباد چیمبر مکمل تعاون کرے گا،اس موقع پر سینئر نائب صدر اسلا م آباد چیمبر فاد وحید نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پائیدار پالیسی کی ضررت ہے،سڑکوں کی تعمیر کے دوران ٹریفک انجیئرنگ کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ یوٹرن،رکاٹوں اور دیگر مسائل سے بچا جا سکے،سابق صدر اسلام آباد چیمبر ظفر بختاوری نے کہا کہ کرمنلز میں کیمرے کا خوف پیدا کرنے کی ضرورت ہے،سیف سٹی کے تحت ایسا نظام ہونا چاہیے کہ کرائم کرنے سے پہلے کرمنل کو اس بات کا خوف ہو کہ اس کی حرکت ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker