تجارت

حکومت برآ مدات کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،زبیر موتی والا

اسلام آباد چیمبر نے خود کو مثالی ادارہ ثابت کیا ، کارکردگی دیگر چیمبرز کیلئے مثال ہے،سی ای او ٹی ڈی اے پی
حکومت ایکسپو سینٹر،ایف ایم ریڈیو،ڈسپلے سینٹر سمیت دیگر منصوبوں میں تعاون کرے،احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد()سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان محمد زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،ریجنل ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات پر خصوصی فوکس ہے،پاکستان کے معاشی مسائل کا حل امپورٹ کم کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے میں ہے۔پاکستان کو موجودہ معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے بزنس کمیونٹی کا کردار کلیدی ہے،اسلام آباد میں ایکسپو سینٹر کی تعمیر،چیمبر میں ڈسپلے سینٹر،ایف ایم ریڈیو جیسے منصوبوں میں ٹی ڈی اے پی مکمل تعاون کرے گی۔گزشتہ ایک سال میں اسلام آباد چیمبر کی کا رکردگی دیگر چیمبرز کیلئے مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر صدر چیمبر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کا بنیادی مقصد بزنس کمیونٹی کے مسائل کاحل اور دنیا کی ہر مارکیٹ تک پاکستانی اشیا کی رسائی کو یقینی بنانا ہے،پاکستان کی تجارت بڑھے گی تو ہی معاشی مسائل حل ہوں گے،اسلام آباد چیمبر نے گزشتہ ایک سال میں کئی انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی دار الحکومت کا نمائندہ چیمبر ہونے کے ناطے اسلام آباد چیمبر اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کررہا ہے،میں صدر چیمبر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کا پاکستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ہے ،بطور بزنس لیڈر زبیر موتی والا ان تمام مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں جو پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو درپیش ہیں،انہوں نے کہا کہ دیگر بڑے شہروں کی طرح اسلا م آباد چیمبر ایکسپو سینٹر کے قیام کیلئے کوشاں ہے،اس سلسلے میں سی ڈی اے نے زمین کی فراہمی کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے،حکومت ایکسپو سینٹر کی تعمیر کیلئے چیمبر کے ساتھ تعاون کرے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے،یہ منصوبہ بزنس اور برامدات کے فروغ کیلئے آگاہی میں اہم کردار ادا کرے گا،انہوں نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو کی نشریات کو سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز تک بڑھایا جائے گا ،اور عوام میں برامدات کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔اس موقع پر ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹرجنرل محمد نصیر نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کو علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت اور برآ مدات کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے اور ایران ،افغانستان اورچین سمیت ان ممالک سے تجارت کے فروغ کیلئے تحقیقی کام کرنا چاہیے ،ٹی ڈی اے پی اس حوالے سے اسلام آباد چیمبر کو رہنمائی فراہم کرے گا۔

کیپشن:سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان محمد زبیر موتی والا اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker