ماہرین کے گروپ کا اگلا اجلاس جلد ہی بیجنگ میں منعقد کیا جائے گا
بیجنگ ()
چین اوربھوٹان کے درمیان سرحدی امور کے ماہرین کےگروپ کا بارہواں اجلاس بھوٹان کے شہر تھمپو میں دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اجلاس میں چینی وفد کی قیادت، چینی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ نے کی جبکہ بھوٹان کے وفد کی قیادت بھوٹان کے بین الاقوامی سرحدی امور کے سیکرٹری جنرل لیٹھو ٹانبی نے کی۔
فریقین نے چین کے شہر کھون مینگ میں منعقدہ ماہرین کےگروپ کے گیارہویں اجلاس میں طے پانے والے مثبت اتفاق رائے کا جائزہ لیا اور چین-بھوٹان سرحدی مذاکرات کے لئے "تین مراحل” پر مشتمل روڈ میپ پر عمل کو تیز کرنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے بارے میں تعمیری اور پرخلوص تبادلہ خیال کیا نیز اس روڈ میپ پر عمل درآمد کے حوالے سے موجودہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ ماہرین کے گروپ کا اگلا اجلاس جلد ہی بیجنگ میں منعقد کیا جائے گا اور چین -بھوٹان سرحدی مذاکرات کا پچیسواں دور بھی جلد اور مناسب وقت پر منعقد کیا جائے گا۔