
پشاور(آئی پی ایس) کرک سے سابقہ صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا، قاسم خان خٹک نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاسم خان خٹک نے کہا کہ ہم پر کوئی دبائو نہیں ، ہم سیاست کریں گے ،سیاست کبھی نہیں چھوڑیں گے ، ہم کھانے والے نہیں کھلانے والے ہیں ، آئندہ کا لائحہ عمل کرک میں بیٹھ کر طے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ 2013میں آزاد حیثیت میں تحریک انصاف میں آیا اور بہت کچھ برداشت کیا، میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ، انہوں نے ۹مئی واقعات کی مذمت کی ۔
کرک سے تعلق رکھنے والے ملک قاسم خان سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے مشیر رہ چکے ہیں، ملک قاسم خان 2013 میں آزادحیثیت سے الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے،ملک قاسم خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعے پر پُرزور مذمت کرتا ہوں، عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے اور جو نہیں کہتے وہ کرتے ہیں، مزید وقت اس طرح پارٹی میں نہیں گزار سکتا۔