
اسلام آباد(آئی پی ایس)راولپنڈی میں واقع پا ک فوج کے ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح مختلف کارکنان کو ایم این اے کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں کہ کنول شوزب نے کہا ہےکہ جی ایچ کیو کی طرف جانا ہے۔ یہ کہتی بھی سنائی دیں کہ لیاقت باغ والی جگہ پر وہاں کارکنان اور پولیس کی جھڑپیں ہو رہی ہیں، پولیس شدید شیلنگ کر رہی ہے، صدر جانے کا راستہ نہیں، تمام راستے بند ہیں۔
فرح مزید کہتی ہیں کہ فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہیں، سماویہ کو دھکے مار مار کر واپس بھیج رہے ہیں مگر سماویہ ہیروئین بنی ہوئی ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ وہ آرمی تنصیبات پر حملوں میں شامل نہیں مگر یہ آڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جونیئر قیادت بھی اس میں ملوث رہی ہے۔ مبینہ آڈیو میں فرح دیگر خواتین کو اکسا رہی ہیں کہ مخصوص مقام پر پہنچنا ہے۔
ریاست پر حملے اور جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایات جاری کرنے کا ایک اور کردار کنول شوزب
پی ٹی آئی ایم پی اے فرح اور سبرینا کی آڈیو لیک pic.twitter.com/gxWWIshiF7— Farooq Leghari (@farooqleghari_) May 24, 2023