
اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے آج امن و امان سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، تمام تر صوبوں سے متعلق نمائندے وفاق سے متعلقہ افسران شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں پنجاب حکومت 9مئی سے متعلق ،گرفتاریوں اور کارروائیوں کی جائزہ رپورٹ پیش کرے گی ۔وزیراعظم کو وفاقی حکومت کی جانب سے بھی کیےگئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔