اہم خبریںپاکستان

ججز سے متعلقہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی حکومت کی جانب سے بنائے گئے آڈیو لیکس کے 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔
تحقیقاتی کمیشن میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ سے نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔
آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن سے متعلق وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker