
کراچی (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ عمران اسماعیل کا شمار تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے ۔
عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔