پاکستان

راجہ شکیل حیدر زیر قیادت پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی

9مئی کے واقعات سے ہمارا سرشرم سے جھک گیا،شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل ملٹن کینز انگلینڈ
اسلام آباد:چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل ملٹن کینز انگلینڈراجہ شکیل حیدر کی قیادت میں اسلام آباد پریس کلب سے بلیو ایریا تک پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکا ء نے پاک فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگانے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شکیل حیدر نے کہا کہ 9مئی کے واقعات سے ہمارا سرشرم سے جھک گیا،کچھ شرپسند عناصر نے پورے ملک کی عزت کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں ، جو دشمن 75سال میں نہ کرسکا وہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ایک دن میں کردیا۔راجہ شکیل نے مطالبہ کیا کہ ایسے شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker