اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔