اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین عمران خان کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف 100 سے زائدکیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔