
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر اور منگل کی رات پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کو پولیس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے گرفتار کیا ہے۔شہریار آفریدی کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔ شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔