
کوئٹہ : نوکنڈی کے علاقے لانڈی کے مقام پر افغان مہاجرین کو لے کر جانے والی گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روزلیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس کے باعث 14 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق افراد کی لاشوں کی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔