
اسلام آباد: پارلیمنٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس میں مختلف جماعتوں کیارکان شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کررہے ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کییجانیکا امکان ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کرلی ہے۔