اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صحافی عمران ریاض کی اہلیہ کا چیف جسٹس کوخط

اسلام آباد(آئی پی ایس)صحافی عمران ریاض خان کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی کے خلاف ازخودنوٹس لینے کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

خط میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت عمران ریاض خان کی گمشدگی کے خلاف ازخودنوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے ۔خط کے متن کے مطابق آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین پاکستان ہر شہری کی زندگی اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے، آئین میں درج لفظ زندگی انسانی وجود کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے، خط کے متن میں آئین کی مختلف شقوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔متن کے مطابق آئین تمام شہریوں کے حقوق کو قانون کے مطابق پرکھنے کا حکم دیتا ہے،

عمران ریاض کی اہلیہ نے خط میں مزید کہا کہ میرے شوہر عمران ریاض خان نا انصافی اور اشرافیہ کی کرپشن پر بولتے رہتے ہیں، رجیم چینج کے بعد میرے شوہر کے خلاف بغاوت اور غداری کے متعدد مقدمات قائم کیے گئے، گیارہ مئی کو میرے شوہر ایک بار پھر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے لاپتہ کر دیا گیا ہے،میرے شوہر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات کیوجہ سے حراست میں لیا گیا ہے،

انہوں نے لکھا کہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، خط کے ساتھ عمران ریاض خان کو حراست میں لینے کے حکم نامہ کی کاپی بھی لگائی گئی ہے

اہلیہ عمران ریاض نے لکھا کہ میرے شوہر کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے تھے،پولیس عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، لاہور ہائیکورٹ کی سرزنش پر پولیس نے عمران ریاض خان کو رہا کیا، رہا ہوتے ہی عمران ریاض کو پھر اغواء کر لیا گیا،

اہلیہ عمران ریاض نے کہاکہ خط کی کاپی صدر مملکت اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو بھی بھیجی گئی ہے۔خط کے ساتھ مختلف ٹویٹس کے لنکس بھی منسلک کیے گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker