
اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے ۔اس حوالے سے سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے
عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرارعدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
اس سے قبل دلائل دیتے ہوئے رضوان عباسی نے عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ ںکاح کیوں کیا۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان اور بشری بی بی اسلام آباد کی حدود میں رہتے رہے، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کیلئے لے جایا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا فروری 2018 میں دوبارہ نکاح اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے شادی ختم ہونے کے بعد بشری بی بی سے نکاح کیا تھا۔