افغانستان میں اس سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں4 سال کابچہ پولیو سے معذور ہوگیا۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سال دنیا میں وائلڈ پولیو وائرس کے ایک سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
تاہم اس سال پاکستان میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوکر معذور ہو چکا ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق پشاور،ہنگو اورجنوبی وزیرستان کیماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔