اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا حالیہ ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی)بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں جناح ہاوس، عسکری و سول تنصیبات میں توڑپھوڑ اور جلا وگھیراوکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسدادہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہرشرپسندکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پنائی ہے، صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائیں گے، شرپسند عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس الرٹ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker