
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے ایک سال کے دوران پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے ورکرز نے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے اسلام آباد ریجن کی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو کسی موقع پر تنہا نہیں ہونے دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جیلوں سے رہا ہونے والے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں سب سے پہلے اسلام آباد کی تنظیم اور ورکرز کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ہمارے وکلا نے جس طریقے سے دن رات کام کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہماری قانونی ٹیم نے مقامی کارکنان کو بھی مرکزی قائدین کے ہمراہ ترجیح دی مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ آج پورے 509 لوگ گھر آگئے ہیں، جو 6 لوگ رہ گئے تھے وہ بھی گھر آگئے ہیں اسد عمر نے کہا میرے اوپر اس وقت 25 مقدمات بنائے گئیجہاں پر میرا نام و نشان بھی نہ ہو وہاں بھی میرے پر پرچہ کٹ جاتا ہے میرے اوپر ایف نائن کے باہر پرچہ اس وقت کٹا
جب میں لاہور داتا دربار کے باہر چینلز پر لائیو تقریر کر رہا تھا پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کسی کارکن اور لیڈر پر پرچے نہیں کٹوائے اکا دکا لوگوں پر ہوئے ، اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم وہ بھی نہ ہونے دیتے انہوں نے کہا کہ ہم نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم خود جھوٹ بولتے نہیں ہیں اور کوئی ہمارے خلاف بولے تو ہم برداشت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ میرے دل کا ماننا ہے کہ یہ ملک 27 رمضان المبارک کو بنا تھا ، پاکستان جب تاریخ میں بلند مقام حاصل کرے گا تو ہماری آنے والی نسلیں کہیں گی کی اس عظیم تحریک کا آغاز سال 2022 میں عمران خان کی قیادت میں ہوا تھا
اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ہمارے کارکنوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر میں کارکنان کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے ریجنل صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں اسلام آباد کی لیڈرشپ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ پارٹی نے کسی بھی موقع پر کارکنان کو تنہا محسوس نہیں کرنے دیا اسد عمر نے کہا کہ ہمارے ساڑھے تین سالہ دور میں بلاول، فضل الرحمان دھرنے دیتے رہے جلسے کرتے رہے کسی پر کوئی ایک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، کسی جلوس پر شیلنگ نہیں کی گئی لاٹھی چارج نہیں ہوا اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ وہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں
انہوں نے وکلا برادری کی کارکردگی کو سراہا علی نواز اعوان نے بتایا کہ 9 اپریل 2022 سے اب تک 11 سو سے زائد افراد گرفتار ہوئے صرف 18 مارچ 2023 کو چیئرمین عمران خان کی پیشی کے بعد 509 افراد گرفتار کییگئے جو اب سب اپنے گھروں میں پہنچ چکے ہیں