اسلام آباداہم خبریںتازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ریلیوں کے اعلان کے بعد اسلام آباد اور پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہونے کے باعث اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 پر کال کریں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ لاہور میں لبرٹی چوک سے پیدل ریلی نکالی جائے گی جبکہ راولپنڈی اور پشاور سے بھی ریلی نکالی جائے گی۔

پی ٹی آئی ریلی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پشاور میں بھی دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق 5 یا اس سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 آج سے تین دنوں کے لیے نافذ رہے گی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker