اہم خبریںپاکستان

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ، آرمی چیف

اسلام آباد(آئی پی ایس)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے، پاک فوج اپنے فرائض کو نبھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ، ہمسایوں سمیت تمام بقائے باہمی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں،افغانستان میں امن ہماری سلامتی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، پہلی اور اہم ذمے داری ریاست سے وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آٹ ہونے والے کیڈٹس میں عراق، قطر، سری لنکا، فلسطین اور بحرین کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پریڈ کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو ایوارڈز دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازی تلوار اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ بن طارق کو دی گئی، بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر علی عامر کو صدر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کین 13ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد عدنان کو دی گئی، کمانڈنٹ کین 66 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے انڈر آفیسر عادل علی کو دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق21ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی سارجنٹ میجر فاطمہ خالد کو بھی کمانڈنٹ کین دی گئی، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے انڈر آفیسر سلمان خان کو کمانڈنٹ کین سے بھی نوازا گیا۔
آرمی چیف نے پاس آٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker