پاکستانتازہ ترین

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کو مقرر کیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کررہے تھے تاہم اب کیس کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کا تبادلہ ایسٹ زون کردیاگیا ہے اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کردیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker