
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں بھی 3 مئی تک توسیع کردی۔
عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ 3 مئی کو عمران خان پیش نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، ان کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔