
سرگودھا(آئی پی ایس)سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف چیک پوسٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علی امین گنڈا پور کے خلاف بھکر میں چیک پوسٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔
عدالت نے وکلا کے دلال سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو اب سنادیا گیا ہے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف ضلع بھکر میں مقدمہ درج ہے۔
علی امین گنڈا پور کو کل بھکر کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔