
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر و صدر مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین کی۔مشاورت سے ممتاز کاروباری،سیاسی،سماجی شخصیت چوہدری انصر فاروق کو مسلم لیگ پنجاب نارتھ کا چیف آرگنائزر ممقرر کردیا ہے،چوہدری انصر فاروق پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر،ضلع سیالکوٹ کے صدر اور PTI کے مختلف عہدوں پر فائز رہے،انہوں نے PTI کو منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا تھا، چوہدری انصر فاروق نے چوہدری محمد سرور کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور انکا شمار سابق گورنر چوہدری سرور کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے،سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین،سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ،سنئیر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک اور دیگر راہنماں نے چوہدری انصر فاروق کو انکی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے،پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کے مطابق اعلی سطحی قیادت نے مسلم لیگ کی بہتر تنظیم سازی،اسے بھرپور فعال اور متحرک جماعت بنانے کے لیے صوبہ پنجاب کو تین ذیلی تنظیموں میں تقسیم کیا ہے،شمالی پنجاب کے تنظیمی اضلاع میں اٹک،راولپنڈی،جہلم،
چکوال،سرگودھا،میاں والی،خوشاب،بھکر،لیہ اور دیگر اضلاع کو شامل کیا گیا ہے،تاکہ آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کو بھرپور انداز میں منظم کیا جاسکے،مصطفی ملک نے توقع ظاہر کی کہ چوہدری انصر فاروق کی تقرری سے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے میں مدد ملے گی۔بعد ازاں چوہدری انصر فاروق نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک سے تفصیلی ملاقات کی اور پارٹی قیادت کی جانب سے ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ انتہائی اہم ذمہ داری تقویض کرنے پر وہ پارٹی قیادت کے مشکور ہیں،اور وہ پوری ایمانداری سے پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی مشاورت اور تعاون سے شمالی پنجاب کو مسلم لیگ کا قلعہ بنائیں گے،دونوں راہنماں نے تنظیم سازی اور ممبر سازی کے حوالے سے مشاورت کی اور یہ طے کیا عید کے فوری بعد ضلعوں میں آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کرکے تمام اضلاع کا تنظیمی دورہ کیا جائے گا تاکہ مقامی قیادت سے مسائل سمجھنے میں مدد مل سکے