پاکستانتازہ ترین

زرتاج گل کو ایک مرتبہ پھر اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا

لاہور(آئی پی ایس)اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے کے الزام میں 19 اپریل کو طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کو 19 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زرتاج گل پر ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے کا الزام ہے، انہیں 10اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، جس پر انہیں دوبارہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker