اسلام آباد(آئی پی ایس) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 11 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 453 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 25 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.02 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 25 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔