
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
پرویز الٰہی اورمونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرنگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی اور مونس کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کہ اپیلوں کو منظور کر لیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32گجرات کو فریق بنایا گیا ہے۔





