
خانیوال(بیورو چیف) اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے اور مسجد اقصٰی کے تقدس کو پامال کرنے سے باز رہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کبیروالا کے ممبر و وائس چیئرمین جمہوری پریس کلب باٹی بنگلہ ڈاکٹر کاشف کامران ہتار نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اسرائیلی فاشسٹ حکام کا دل کرتا ہے وہ مظلوم فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔ گزشتہ روز جو مسجد اقصٰی پر بمباری ہوئی اور نہتے فلسطینیوں کی جانیں ضائع ہوئیں نہایت ہی دکھ کی گھڑی تھی۔ عالمی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی بند کروائے۔