علاقائی

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا کھاد کے سٹوریج کا دورہ،نمونہ جات حاصل کیے

خانیوال(بیورو چیف) سیکرٹری زراعت ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) / ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزر ضلع خانیوال ڈاکٹر محمد اقبال نیازی نے ویئر ہاس سیور انٹرپرائزز اعوان چوک بالمقابل ہسکول پمپ جہانیاں روڈ خانیوال سے کھاد / ٹانک کے مختلف نمونہ جات برائے تجزیہ حاصل کئے۔ جس کی ایگریکلچرل کیمسٹ ملتان کی تجزیہ رپورٹ مورخہ 10.04.2023 کو موصول ہوئی. رپورٹ کے مطابق نمونہ ریپڈ زنک میں % Zn=10 کی بجائے % 7.28 پائی گئی۔ جسے Adulterated/Unfit قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹر محمد اقبال خان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) خانیوال نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے291 عدد پیک (3 لیٹر پیکنگ) ریپڈ زنک موقع پر قبضہ میں لے کر بذریعہ فرد مقبوضگی حوالہ پولیس کر دیا۔ جبکہ سٹور انچارچ صفدر علی موقع سے فرار ہو گیا۔ قبضہ میں لی گئی زنک 10% کی کل مالیت 363350 روپے بنتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker