
نوشہرو فیروز( آئی پی ایس )ٹا ئون آفیسر، لینڈ مافیا اور با اثر افرادکیخلاف ملاح برادری کی خواتین، بچوں کا پاک کتاب کے ہمراہ احتجاج، مورو پریس کلب کے سامنے گاں آندل ملاح کے رہائشی افراد غلام اللہ ملاح، مسمات زبیداں ، مسمات نصرت، مسمات رحیماں ملاح اور معصوم بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ٹاں آفیسر آفتاب ملاح، علاقہ کے با اثر میر محمد ملاح نے ان کی ساڑھے چار ایکٹر زرعی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے مذکورہ زرعی کے اصل کاغذات، دستاویز ان کے پاس ہیں لیکن مذکورہ افراد نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ ہم سے اونے پونے زمین خریدنا چاہتے ہیں
ہ میں سنگین نتاج کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر احتجاج پر مجبور ہیں ہم پی پی پی رہنما ضیا الحسن لنجار، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد یونس چانڈیو، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عبدا لقیوم پتافی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ہ میں کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار ٹان آفیسر آفتاب ملاح اور انکے ساتھی ہونگے دوسری طرف آفتاب ملاح نے مظاہرین کے الزامات رد کرتے ہوئے اسے کردار کشی قرار دیا ہے۔