تازہ ترینتجارت

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker