اہم خبریںپاکستان

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا

مظفرآباد(آئی پی ایس)آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیدیا۔
آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی، وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی۔
عدالت عالیہ کی فل کورٹ نے اسمبلی رکنیت سے بھی فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ۔
اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ میں اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ دیا۔ آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو آج دن 12 بجے طلب کیا تو تنویر الیاس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا میں پاں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے، 5 ارب روپے سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ دے رہا ہے، اس پر ڈھائی ماہ سے سٹے ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ کس چیز کی توہین ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم اتنا فارغ بیٹھا ہوتا ہے کہ وہ اگلے دن آجائے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker