Uncategorizedپاکستان

عید الاونس کی منظوری سے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا ،چوہدری یاسین

اسلام آباد (آئی پی ایس)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے تمام مسلم ملازمین کے لیے عیدالاونس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ17اپریل بروز سوموارکو تمام ملازمین کے لیے ایک موجودہ بنیادی تنخواہ اور کنٹریکٹ،مسٹررول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پے سکیلز کے مطابق الانس کی ادائیگی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ کی جائے گی،اس موقع پرچوہدری محمد یسین نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر)نورالامین مینگل،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،ممبر فنانس مظہر حسین شاہ،ممبر انجینئرنگ سید منورشاہ اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ایسے اقدامات سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker