بین الاقوامی

یو کے آئی ایم سلا کے زیر اہتمام بڑے فیملی کمیونٹی افطار ڈنر کا اہتمام

یو کے آئی ایم سلا کے زیر اہتمام بڑے فیملی کمیونٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مسلمانوں کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں غیر مسلموں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔افطار ڈنر میں سلا سے ممبر پارلیمنٹ ٹن ڈیسی اور سلو بارو کونسل کے درجنوں موجودہ و سابق کونسلرز نے شرکت کی۔
یوکے اسلامک مشن سلا کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں سلا سے مسلمان اور غیر مسلم کمیونٹی مرد خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ٹن ڈیسی نے کہا کہ یوکے آئی ایم امن بھائی چارے اور چیریٹی کے شعبوں میں یوکے اور بین الاقوامی سطح پہ بہترین کام کر رہی ہے جو کہ کسی بھی معاشرے کے لئے بہت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیمیں کسی بھی سوسائٹی کی تعمیر اور تربیت کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو کے اسلامک مشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد عارف،مولانا عثمان انصاری اور برانچ کے صدر چوہدری ابرار حسین نے
رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ یو کے اسلامک مشن کی طرف سے ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کو بتایا،تقریب میں شریک کمیونٹی اور کونسلرز کی طرف سے یوکے آئی ایم کے کاموں کو بہت سراہا گیا۔ایونٹ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شریک ہوئی۔۔تقریب کے اختتام پہ شرکا کو افطار ڈنر کروایا گیا اور مہمانوں کو گفٹ ہیمپرز دئیے گئے جس میں قرآن پاک اور اسلامی تعلیمات کی کتب شامل تھیں۔افطار ڈنر میں یوکے آئی ایم سلا کے نائب صدر ظفر شاہد،سیکرٹری عبید محمد ،سیکرٹری انفارمیشن موسی وڑائچ،آصف تارڑ ،تنویر سعید ،کاشف جعفری،محمد شاہنواز،نعمان درانی،محمد شاہد،وقاص گجر ،نظام غوری اور دیگر نے شرکت کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker