پاکستان

عمران خان کا قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایس ایچ او عامر شہزاد نے نے وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا۔ وہ قتل کے اس منصوبے جس کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے اور اس کے پیچھے کار فرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے ایک اہم گواہ تھے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جن پراسرار حالات میں ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان ،مقصود چپڑاسی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر اہم گواہان کی اموات ہوئیں ان کو یاد کرنا بھی اہم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دل کے دورکے نتیجے میں ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker