پاکستان

موٹروے پولیس نے ایم فور سیکٹر ون ریسٹ ایریاز میں ریٹ لسٹیں آویزاں کروا دیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ایم فور سیکٹرون میں واقع ریسٹ ایریاز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات ڈی آئی جی موٹر وے محمد سلیم کے احکامات کے مطابق ایم فور سیکٹر ون پر واقع ریسٹ ایریاز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ریٹ لسٹیں آویزاں کروا دی گئی ہیں ۔

مزید برآں مارٹ اسٹاف اور فوڈ شاپس کی انتظامیہ کو حفظان صحت کے معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے بھی بریفنگ دی گئی اور اس بارے انتباہ کیا گیا کہ کسی شکایت کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی. سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال کا کہناہے کہ اس بارے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker