پاکستان

موٹروے پر فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی،محمد سلیم

ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم کا کہنا تھا کہ موٹروے پر اشیاخوردونوش کی زائد قیمت وصول کرنا جرم ہے موٹروے پر معیاری اور مناسب ریٹ پر اشیائے خوردونوش کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پر قائم سروس ایریا میں تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کروا دی گئی ہیں ،زائد نرخ پر اشیا کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی زونل کمانڈر محمد سلیم کا یہ بھی کہنا تھا موٹروے پر حادثات کی روک تھام کے لئیے صرف فٹنس سرٹیفیکیٹ کی حامل گاڑیوں کو موٹروے پر داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پر فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی اپنے پیغام میں ڈی آئی جی موٹروے کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کیموٹرویز پر محفوظ سفر کیلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker