پاکستان

خانیوال ، ایسٹر کے تہوار کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

خانیوال(بیورو چیف)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ضلع خانیوال کے زیر اہتمام کرسچن کمیونٹی سے مذہبی ہم آہنگی،امن پیار اور محبت کو فروغ دینے کے لیے ایسٹر کے تہوار کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال عزوبا عظیم تھیں۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خانیوال محمد عمر، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے سربراہان؛آصف حیات نیازی نائب صدر ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن،فرحت ساجدہ صدر رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، چوہدری دانیال صدر،کامران جمشید جنرل سیکرٹری نیو ہوپ ویلفیئر فانڈیشن، قمر عزیز صدر گڈ شفٹ ویلفیئر آرگنائزیشن، زرتاشہ کرن صدر یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور دیگر تنظیموں کے سربراہان نے خطاب کیا۔ تقریب میں پادری صاحبان اور کرسچین کمیونٹی خانیوال کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خانیوال کی جانب سے تقریب کے اختتام پر کرسچن کمیونٹی میں راشن اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker