پاکستان

مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن :ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ہدایت پر مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے پانچ انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں انکوائری کمیٹیوں کو وزارتوں میں ہوئی کرپشن اور آڈٹ رپورٹس کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کی ہدایت پر کرپشن تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے مختلف وزارتوں کے 35 آڈٹ پیراز کی تحقیقاتی کی ہدایت کی ہے ایف آئی اے نے اس سے پہلے چھ وزارتوں کی کرپشن کے پر تحقیقات کی تھی 29 وزارتوں کے کیس پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے مزید بریفنگ مانگی تھی

ایف آئی اے نے 1985 سے اب تک کے 35 کرپشن کیسز پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔تحقیقات وزارت ہاوسنگ ، مواصلات ، سیفران ، ہوابازی اور داخلہ کے خلاف شروع ہوئی ہیں، وزارت خارجہ کے مشنز اور پی آئی اے کے جعلی ڈگری سکینڈل کے خلاف بھی تحقیقات شروع ہوئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker