اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی، عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

عمران خان کی قانونی ٹیم کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 8 کیسز میں عبوری ضمانت پر ہیں، سابق وزیراعظم نے سکیورٹی واپس لینے پر بھی عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker