علاقائی

خانیوال انتظامیہ کی موثر پالیسی: مفت آٹے کے سنٹرز پر رش میں نمایاں کمی آنا شروع

خانیوال(بیورو چیف)ضلعی انتظامیہ خانیوال کی مئوثر پالیسی اور انتظامات کی بدولت مفت آٹے کے سنٹرز پر رش میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی-ضلع خانیوال میں 25 شعبان سے ابتک مفت آٹے کے 9 لاکھ سے زائد بیگز کی تقسیم کردی گئی ہے-شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اظہار اطیمنان کیا ہے-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے خانیوال اور میاں چنوں کے سنٹرز کا معائنہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو آٹے کی کوالٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہل افراد کو مفت آٹا ملنے تک انتظامیہ متحرک رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ رمضان ریلیف پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے-ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہاکہ اہم ٹاسک کی تکیمل کے لئے کام کرنے والے پولیس افسران و اہلکار لائق تحسین ہیں- پولیس عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی-

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker