
تر بیلا غازی (آئی پی ایس)ملک عدیل اقبال اور ملک نوید اقبال کی زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ون آن ون ملاقات،اس موقع پر ہزارہ ریجن میں پارٹی اْموراورٹکٹس کی تقسیم سے متعلق امور زیر غور آئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اْمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 45 ملک عدیل اقبال وپی ٹی آئی کے سابق اْمیدار برائے تحصیل چیئرمین غازی ملک نوید اقبال نے زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورچیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور حقیقی آزادی کی تحریک و منشور کی مکمل حمایت کی،اس حوالے سے ملک عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات حوصلہ افزا ء اور خوشگوار ماحول میں ہوئی،جو نہ صرف میر ے لئے بلکہ ہزارہ ریجن کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،ملاقات کے دوران ہزارہ ریجن کے پارٹی اْمور، ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی،ملک عدیل اقبال کے مطابق چیئرمین عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹس کا فیصلہ وہ خود نظریاتی کارکنان کی مشاورت سے طے کریں گے اور پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے لیے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ٹکٹس کے اہل صرف وہی اْمیدوار ہوں گے،جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، پارٹی ٹکٹ کے لئے آزادی مارچ کے دوران متحرک و سرکردہ رہنماؤں اور کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی، کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہیں کریں گے،ملک عدیل اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا اپنا ایک انداز ہے،وہ کسی بھی بات پر ڈٹ جاتے ہیں،ٹکٹ کا حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے،تحریک انصاف نے سیاست کی بساط مکمل طور پر بدل دی ہے، الیکٹ ایبلز کون ہوتے ہیں، لوگ بھول جائیں گے، پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔





