
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی کا فیصلہ اقلیتی ہے، اقلیتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے اتفاق کیا کہ فیصلہ قابل عمل نہیں ہے، آئین اور قانون سے انحراف کر کے فیصلہ دیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔