اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ختم کر دیا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے سینیٹر اور وکیل علی ظفر کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی بطور سینیٹر نامزدگی پر فخر ہے ، عمران خان کو مبارک با ددیتاہوں جن کی آنکھ نے آپ کو تلاش کیا ۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مبارک باد دیتاہوں کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ختم کر دیا ، آج عدالت عظمیٰ نے آئین کے تقد س کو بحال کر دیا، آج ان سازشی قوتوں کو جو اس ملک میں جمہوری نظام کے راستے میں دیواریں کھڑی کر رہے تھے انہیں زندہ دفن کر دیاہے۔

آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ، پاکستانی قوم کو آج سر فخر سے اٹھا کر چلناہے کہ آج بھی ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دباؤ میں نہیں آتے ،دھمکیوں سے خوف میں مبتلا نہیں ہوتے ، اپنے ضمیر اور آئین کے مطابق وہ قوم کو امید دیتے ہیں کہ ابھی کچھ لوگ جو زندہ ہیں جن کے ضمیر زندہ ہیں۔

ان لوگوں کو شکست ہوئی ہے جو جسٹس منیر اور نظریہ ضرورت کے پیروکار تھے ، بڑی واضح لائن کھینچ دی گئی ہے ، جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں میں ،میں وکلاءبرادری کو مبارک دیتاہوں جنہوں نے بھر پور طریقے سے عدالت عظمیٰ کا ساتھ دیا، جنہوں نے قانون کی عظمت کیلئے جھنڈا بلند کیا ، اپنے قابل قدر وکیل اور سینیٹر علی ظفر جنہوں نے اپنے والد کی راوایات کے مطابق تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیاہے ، تاریخ آپ کو آئین کا دفاع کرنے والے کے طور پر یاد رکھے گی۔

آپ کی بطور سینیٹر نامزدگی پر مجھے فخر ہے ، عمران خان کو مبارک باد دیتاہوں جن کی آنکھ نے آپ کو تلاش کیا ، جہاں آپ نے کھڑے ہو کر اپنے موقف پیش کیا، آج عدالت عظمیٰ نے اس موقف کو سرخروکر دیاہے ، میں عمران خان کو مبارک دینا چاہوں گا ،

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker