اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن التواء کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کر لی ہے، عدالت عظمیٰ محفوظ فیصلہ آج کسی بھی وقت سنائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker